ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر اور گجرات لائنس کے اسٹار گیند باز ڈیون براوو نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پیرکے روز کنگس الیون پنجاب کے خلاف 22 رن پر چار وکٹ لیتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور اب وہ بین الاقوامی اور گھریلو ٹی -20 کرکٹ میں 300 وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بن
گئے ہیں۔
براوو کی تیز گیندبازی کی بدولت ہی پنجاب کی ٹیم محض 161 رن ہی بنا سکی جسےبعد میں آرون فنچ (74 ) کی سربراہی میں گجرات نے 5 وکٹ کے نقصان پر اس ہدف کو پار کرلیا۔
براوو نے گلین میکسویل، پنجاب کے کپتان ڈیوڈ ملر، ردھمان ساہا اور مارکس سٹونس کے وکٹ لئے اور 300 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بن گئے